ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہوشیا ر رہیں ،خواتین چوروں کاگینگ گھر وں کاصفایا کرنے لگا

شہری ہوشیا ر رہیں ،خواتین چوروں کاگینگ گھر وں کاصفایا کرنے لگا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین :تھانہ گلبرگ  کی حدود میں خواتین چور گینگ متحرک ،نامعلوم خواتین چوروں کاگینگ گھر میں داخل ہو کر گھر کا صفایا کرنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم خواتین چور گینگ کی گھر میں داخل ہونے اور واردات کر کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹو منظر عام پر آگئی ،کلوز سرکٹ فوٹیج میں دو نا معلوم خواتین کو شہری محمد ارشاد کے گھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،تھوڑی دیر گھر کے باہر کھڑی ہوتی ہے، خواتین چوروں نے نیلے رنگ کے کپڑے پہننے ہوئے تھے، گینگ دو خواتین پر مشتمل ہے،گینگ میں ایک پتلی اور دوسری بھاری جسم کی خاتون شامل ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں جسمانی طور پر پتلی خاتون کو گھر میں پہلے داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،دوسری بھاری جسم کی خاتون بھی چند لمحموں کے بعد گھر میں داخل ہو جاتی ہے،دونوں نا معلوم خواتین چور تین سے چار منٹ تک گھر کے اندر رہتی ہیں ،گھر کی تلاشی کے بعد دو  قیمتی گھڑیاں، بٹنوں والا موبائل فون، چاندی کی ایک تولہ چین لے کر فرار ہو جاتی ہیں گھر کا صفایا کرنے کے بعد خواتین کو فرار ہوتے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شہری محمد ارشاد کے مطا بق  گھر میں چوری کے وقت میں خود اکیلا موجود تھا،چند لمحوں کے لئے نیند آئی جس کا فائدہ اٹھا کر دونوں خواتین چور نے لوٹ لیا،چوری کی واردات کا واقعہ گلبرگ 2 پیپسی فیکٹری کے قریب پیش آیا۔