پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی ،آصف علی زرداری

PPP, Asif Ali Zardari, World Democracy Day message, Pakistan Democracy, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا جمہوریت پر پختہ یقین ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،پاکستان میں جمہوریت کا سورج جب بھی طلوع ہوا ہے ،گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی نوجوان ہیں،بلاول بھٹو بہتر جانتے ہیں کہ کیسے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی کی سیاست کے محور کچلے ہوئے طبقات ہیں ،بلاول اپنے نانا شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خوابوں کی تعبیر کا جذبہ ہے۔

 آصف علی زرداری نے کہاکہ جمہوریت باوقار اور مہذب معاشرے کی ضمانت ہے، جمہوریت ایسی روشنی ہے جو ترقی کی منزلوں کا راستہ دکھاتی ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے تختہ دار اور بارودی سرنگیں عبور کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ، پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت کا پرچم مضبوطی سے تھام رکھا ،پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جیل کی مشکلات برداشت کی مگر جمہوریت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی ، پیپلزپارٹی نوجوانوں کو شاندار اور باوقار مقام دے گی جس کے وہ حقدار ہیں۔