میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کیسے ہو گا،بڑی خبر آ گئی

میڈیکل کالجز،انٹری ٹیسٹ،یو ایچ ایس،سٹی42
کیپشن: Entry test,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ پھر یو ایچ ایس کے زیر انتظام کروانے کا فیصلہ ، پاکستان میڈیکل کمیشن نے وی سی یو ایچ ایس کو اکتوبر و نومبر میں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے انتظامات کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔
تین برس بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک مرتبہ پھر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے تین برس بعد ایم ڈی کیٹ امتحان صوبوں کی یونیورسٹیز کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایم سی نے اس فیصلے پر عمل کرنے کیلئے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ یو ایچ ایس کے زیر انتظام ہوگا ۔ پی ایم سی کی جانب سے یو ایچ ایس کو ارسال کئے گئے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور صوبائی حکومت سے باضابطہ منظوری بھی حاصل کی جائے ۔