ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

 ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کی  وجہ سامنے آگئی ۔

کراچی میں ڈینگی کے  وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 201 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں، مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے ہیں۔

سندھ بلڈ ٹرانس فیوژن اتھارٹی کی سربراہ ڈاکٹر دُرِ ناز قاضی کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس نے اپنی ہیئت تبدیل کرلی ہے جس کے باعث لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  اب تک کراچی میں مریضوں کو 29 ہزار سے زائد پلیٹلیٹس لگائے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 3000 روپے سے کم کر کے 850 روپے کردی ہے۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے کے انتظامات مکمل نہ کیے جا سکے، 240 یونین کونسلوں کے لیے درجنوں اسپرے گاڑیاں درکار  ہیں لیکن انتظامیہ کے پاس گاڑی اور عملے کا فقدان ہے۔