قبر کھود کر مردے کھانے والا خوفناک درندہ گھروں میں آگیا

قبر بجو
کیپشن: قبر بجو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قبریں کھود کر مُردوں کو کھا جانے کے حوالے سے مشہور خوفناک درندہ قبرستان سے نکل کر آبادی میں آگیا، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس درندہ نما جانور کو عام طور پر قبر بجو کہا جاتا ہے اس  جانور نے اپنی خونخواری کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہوا ہے۔ قبر بجو کی خوراک پھلوں کی جڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں اور رات کے اوقات میں اپنے بل سے نکلنے کی وجہ سے یہ تاثر عام ہے کہ یہ جانور قبریں کھود کر مُردوں کا گوشت کھاتا ہے۔

بھارت کے علاقے مونگیلی ضلع کے لورمی نگر کے رہائشی علاقے میں قبربجو نظر آنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے یہ جانور قبرستان اور جنگلوں میں شاذ و نادر ہی نظر آتا تھا لیکن اب یہ آبادیوں میں دکھائی دے رہا ہے، اس کی تعداد دو تین سے بڑھ کر 8تک جا پہنچی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جانور گزشتہ کچھ عرصے سے گھروں اور دکانوں میں نظر آنے لگا ہے، جس سے کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر سامان خراب ہونے لگا ہے۔

خبر کے مطابق علاقے کے ایک ویران اور ٹوٹے ہوئے گھر کے کھنڈر میں اس کے بچوں کی افزائش ہو رہی ہے اور خوف کی وجہ سے کوئی بھی اس طرف کا رخ نہیں کرتا۔اطلاعات ملنے پر حکومتی ریسکیو عملہ اسے پکڑنے کیلئے علاقے میں پہنچا لیکن کافی دیر تک کوششوں کے باوجود اہلکاروں کو خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔