عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کےعرس کی تین روزہ تقریبات شروع

Daata Darbar
کیپشن: Daata Darbar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒکے 979ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغازہو گیا ،لاہور پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ملک بھر سے آنیوالے زائرین اورعقیدت مندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 4 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 46 ایس ایچ اوز، 261 اَپر سب آرڈینیٹس، 93 لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

 زائرین کو تین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔ مزار حضرت داتا صاحب اور بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، مشتبہ افراد، لاوارث سامان، موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔