ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مایا علی کی بولڈ تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی

اداکارہ مایا علی کی بولڈ تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا شمار شوبز کی ان اداکارؤں میں ہوتا ہے جو فلم، ڈرامہ اور کمرشلز میں کام کرچکی ہیں، اداکارہ مایا علی انسٹاگرام پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس بار اداکارہ کو بولڈ تصاویر پوسٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے فلم، ڈراموں میں کام کیا، اداکارہ بھی فیشن کی دنیا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جس کا انذازہ ان کی نئی وائرل ہونے والی بولڈ تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے،حال ہی میں پاکستانی اداکارہ مایا علی کا ایک بولڈ فیشن شوٹ ہوا ہے جس کی تصایور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

وائرل ہونے والی ایک تصویر میں اداکارہ کو بولڈ اور ویسٹرن انداز  میں دیکھا جاسکتا ہے ، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ'آنکھیں کبھی خاموش نہیں رہتیں'۔

تصویر دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں: https://www. instagram.com/p/CT1rP3bMCd4/

دوسری تصویر میں بھی ادکارہ مایا علی کو ایک بولڈ انداز میں بارش میں بھیگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ برسات میں برستی بوندوں کی آواز سنو‘۔

تصویر دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں:https://www. instagram.com/p/CT1pLHqsxpi/

علاوہ ازیں ایک اور تصویر میں اداکارہ نے اپنی جیکٹ کو کھولا اور بعد میں بنائی گئی تصویر میں اس کو اتارا ہوا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ' یہ اس بارے نہیں کہ یہ کیسی نظر آتی، یہ اس بارے ہے کہ آپ چیزوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں'۔

تصویر دیکھنے کیلئے لنک کاپی کریں:https://www. instagram.com/p/CT14gf9sFGH/

تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے، ایک صارف نے برا بھلا کہتے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں پر کڑی تنقید کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer