ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ،تیز رفتار کار کی سڑک عبور کرتے15 سالہ لڑکے کو ٹکر

1122
کیپشن: 1122
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری،فہد علی)تیز رفتاری نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، 15 سال کا لڑکا کینال روڈ کراس کر رہا تھا کہ گاڑی نے ٹکر مادی، شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا، شناخت نہ ہوسکی۔
 پولیس کے مطابق حادثہ غازی آباد کے علاقے میں کینال روڈ پر ہوا۔ جہاں 15سال کی عمر کا نامعلوم لڑکا پیدل سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ راہگیروں نے لڑکے کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال پہنچایا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

 ایک اور واقعے میں فیروز پور روڈ صوئے آصل روڈ پر ٹرک بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا ، ٹرک میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق  جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔۔۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔ ٹرک میں موجود لاکھوں مالیت کی مرغیوں کی فیڈ بھی جل گئی ۔ پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔