(ویب ڈیسک)سالگرہ کے موقع پر دوست احباب عام طور پر ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے ہیں، ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی سالگرہ پر ان کے قریبی دوست عمر بٹ نے ایسا تحفہ دیا کہ وہ حیران رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کو ان کے قریبی دوست عمر بٹ نے برتھ ڈے پارٹی دے کر حیران کر دیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر بٹ نے جنت مرزا کی برتھ ڈے کے لیے زبردست پارٹی کا اہتمام کیا ۔
View this post on Instagram
جنت مرزا نےعمر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین سرپرائز ہے ! بہت شکریہ۔ ذہن نشین رہے کہ قبل ازیں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے تاہم ٹک ٹاک سٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔
اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عمر بٹ اور ان کی بات تو پکّی ہوگئی ہے البتہ ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔