(حافظ شہباز)افغانستان کی ویمن فٹبال ٹیم فیملی اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گئی،افغانی خواتین فٹ بالرز کا دستہ طورخم بارڈر سے گزشتہ روز پاکستان داخل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے 115 افراد کو ویزے جاری کیے ہیں،پی ایف ایف اور سپورٹس بورڈ کےحکام نے افغان دستے کا استقبال کیا۔پہلے مرحلے میں 79 افرادافغانستان سے پاکستان پہنچے ہیں۔افغانستان کی خواتین یوتھ اور کلب کے کھلاڑی فیفا ہاؤس میں قیام کریں گے۔