ویب ڈیسک: اداکار نعمان اعجاز کے بڑے صاحبزادے ماڈل زاویار اعجاز بھی ''سنگ مر مر'' کے سیکوئل سے اپنے کیرئر کاآغاز کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم بھی اسی ڈرامے سے ٹی وی پر ڈیبیو کریں گے۔ فی الحال زاویار اعجاز ’سنگ ماہ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ڈرامے میں ان کے والدنعمان اعجاز بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں. مذکورہ ڈرامے دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، کبریٰ خان، عاطف اسلم، ثانیہ سعید، سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔
ہانیہ عامر
کبریٰ خان
ثانیہ سعید
سامیہ ممتاز
میکال ذوالفقار
ڈائریکٹر سیفی حسن نے دو تین ماہ پہلے کہا تھا کہ وہ جلد ہی سیکوئل پر کام شروع کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ’سنگ مر مر‘ کو ٹرائلوجی کی صورت میں بنایا جائے گا، جس کے دوسرے حصے ’سنگ ماہ‘ کے بعد ڈرامے کا تیسرا اور آخری حصہ ’سنگ سیاہ‘ کے نام سے بنایا جائے گا۔ یادرہے نئے ڈرامے کی کہانی پہلے سے بالکل مختلف ہے جبکہ کچھ نئے کرداربھی شامل کئے گئے ہیں۔ جن میں ہانیہ عامر، عاطف اسلم اور زاویار اعجاز کے کردار شامل ہیں، تاہم نعمان اعجاز کے بیٹے کے کردار کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔