مائرہ قتل کیس : قبضہ میں لیا گیا سامان ورثا کے حوالے

 مائرہ قتل کیس : قبضہ میں لیا گیا سامان ورثا کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  مائرہ قتل کیس میں ایک اور اہم پیشرفت , سیشن عدالت نے مقتولہ مائرہ کا لیپ ٹاپ،دو  آئی فون  اور کریڈٹ کارڈز سمیت تمام قبضہ میں لیا گیا سامان ورثا کو سپرداری پر دینے کا حکم دے دیا۔

  تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم سلیم نےمدعی مقدمہ کی مائرہ کاسامان سپرداری پر دینے سےمتعلق درخواست منظور کر لی، عدالت نے پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کےعوض تمام سامان ورثاکے سپرد کرنے کا حکم دے دیا مقتولہ کا سامان کیس پراپرٹی ہے جو سپرداری پر ورثا کو دینے کا حکم دیا گیا ہے جائے وقوعہ سے پولیس نے مائرہ کا سامان قبضہ میں لیا تھا

مائرہ  کےوالد ذولفقار اور پھوپھا محمد زبیر عدالت میں پیش ہوئے اور سپرداری کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سامان کے خراب ہونے کا خدشہ ہے سامان  ہمیں سرپرداری پر دیا جائے عدالت نے پولیس قبضہ میں لی گئی تمام اشیا مائرہ کے ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔ایک عدد سلور رنگ کا لیپ ٹاپ ، دو عدد آئی فون موبائل ، ایک عدد موبائل مارکہ حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے مقتولہ کا شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، کریڈٹ کارڈ ، ویزا کارڈ ، امریکن ایکسپریس کارڈ حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ہیلی فیکس ویزا کارڈ ، یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ، ایک عدد ہینڈ بیگ ، ایک عدد ڈائری حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے ایک عدد گچھہ چابیاں ، تین عدد چابیاں مقتولہ کے ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔