ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ا نسٹاگرام نوجوان لڑکیوں میں عدم تحفظ کا باعث 

  ا نسٹاگرام نوجوان لڑکیوں میں عدم تحفظ کا باعث 
کیپشن: Instagram causes insecurity among young girls
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    فیس بک کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  سماجی ویب سائٹ کے نوعمر بالخصوص نوجوان لڑکیوں میں نقصان دہ اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق فیس بک کے  ریسرچرز نے انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام کے نوعمر صارفین کی ایک بڑی تعداد کو اس پر موجود مواد کی وجہ سے نفسیات پر برا اثر پڑ رہا ہے۔انسٹاگرام پر تصاویر سے ہر تین میں سے ایک نو عمر لڑکی کو اپنے جسم کے بارے میں نفسیاتی خدشات لاحق ہوجاتے ہیں۔

تحقیق میں رائے دینے والے نو عمروں کے مطابق ایپ کے استعمال سے اضطرات اور ڈپریشن میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔فیس بک کی ملکیتی ایپ انسٹاگرام نے اس تحقیق کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئےکہا کہ کمپنی نوجوان صارفین کو سمجھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر