آئین پر عملدرآمد تک ملک میں دو پاکستان چلتے رہیں گے، بلاول بھٹو کا یوم جمہوریت پر پیغام

آئین پر عملدرآمد تک ملک میں دو پاکستان چلتے رہیں گے، بلاول بھٹو کا یوم جمہوریت پر پیغام
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آئین پر من و عن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق  پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے۔ پاکستان جیسے ایک کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، جو ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بحالیِ جمہوریت کے لئے دو آمروں کے خلاف جدوجہد کی اور جمہوری اداروں کو مضبوط کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، اپنے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج پی پی پی قیادت کی تیسری نسل "طاقت کا سرچشمہ عوام ہے" کا پرچم اٹھائے میدانِ جدوجہد میں کھڑی ہے۔سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے۔