محکمہ معدنیات کا ملٹی پرپز کمپلیکس بنانے کا فیصلہ۔

محکمہ معدنیات کا ملٹی پرپز کمپلیکس بنانے کا فیصلہ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ معدنیات کاجوہر ٹاون میں ملٹی پرپز کمپلیکس بنانےکافیصلہ۔شہر میں محکمہ معدنیات کے کرایے میں قائم تمام دفاتر اس کمپلیکس میں منتقل ہونگے ۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں  چارمنزلہ  ملٹی پرپزکمپلیکس بنایا جائے گا، جس پر  25 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ  معدنیات کے شہر میں کرایے  پرموجود    قائم  دفاتر کو  کمپلیکس میں منتقل  کیا جائے گا، ملٹی پرپز کمپلیکس   بننے سے لاکھوں روپے کرایہ کی مد میں ماہانہ بچت ہوگی۔ چیف انسپکٹر ، مانیز ویلفیئر کمیشن ، اور پنجاب منرل کمپنی   کے کرایہ میں قائم دفاتر بھی اس کمپلیکس میں منتقل ہو نگے۔

 دوسری جانب  پنجاب حکومت کا دبئی ایکسپو میں سٹال لگانے کا خواب چکنا چور، محکمہ خزانہ کا پنجاب حکومت کو دبئی میں ایکسپو پر 35 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ دینے سے انکار،محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت خطیر فنڈ کا اجرا نہیں کرسکتے ۔محکمہ خزانہ کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت 35 کروڑ کا فنڈ نہیں دے سکتے، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے حکومت سے 35 کروڑ روپے کا فنڈ مانگا تھا۔