سٹی 42: محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس دینے کا فیصلہ، پنجاب کیبنیٹ کمیٹی کل اجلاس میں اس کی منظوری دی گی۔
تفصیلات کے مطابق جیل پولیس کو پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ کر دی جائے گی، محکمہ داخلہ نے یہ سمری ارسال کی ہے۔ محکمہ خزانہ نے اس سمری کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ یہ سمری ایک سال سے التوا کا شکار تھی۔ کیبنیٹ کمیٹی کی کل منظوری کے بعد جیل پولیس کو یہ سپیشل الاؤنس ملے گا۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت کل اجلاس ہونے جارہا ہے۔