سٹی 42: نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کی 18سال بعد پاکستان آمد، پنجاب کابینہ نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی سکیورٹی کے لئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دید ی، پاک آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی تعینات ہونگے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18سال بعد پاکستان آئی ہے۔کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے، پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔، دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو روالپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ تین ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ، ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ کا لاہور پولیس کو فُول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔