ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں ترقیاتی سکیموں کو بڑا دھچکا

سینکڑوں ترقیاتی سکیموں کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جاری کروڑوں مالیت کی سینکڑوں ترقیاتی سکیموں کو بڑا دھچکا، سول و سروسز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے جاری ترقیاتی سکیموں پر کام روک دیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سول و سروسز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئی۔ ترقیاتی اسکیموں اور سروسز کی مد میں کنٹریکٹرز نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل، چیف کارپوریشن آفیسر اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور ایم سی ایل افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سچی بٹ کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرکے خوار ہورہے ہیں ادائیگی نا کی گئی تو سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دینگے۔