سٹی 42 : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کیمرامین مائیک پکڑکرپوچھتےہیں کدھرہےنیاپاکستان؟سوچاتھاکہ میانوالی میں ٹیکنیکل کالج بناؤں۔
وزیراعظم نے راوی ریورفرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مشکل حالات میں ایسےسوال کریں گےتولوگ برابھلاتو کہیں گے،قرضےدینےکیلئےسختیاں کرنےسےملک کومشکلات توہوتی ہیں۔ماضی کےحکمراں ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھکیل کرچلےگئے،بدقسمتی سےکچھ لوگ نئےپاکستان کومشکلات سےجوڑرہےہیں،جب مشکل حالات میں ایسےسوال کریں گےتولوگ برابھلاتو کہیں گے۔
انہوں نے کہا ہے پاکستان مدینہ کی ریاست کےاصولوں پربناتھا،قرضوں کی واپسی کیلئے سخت فیصلوں سےمشکلات کاسامناہے،ماضی کےحکمراں ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھکیل کرچلےگئے،بدقسمتی سےکچھ لوگ نئےپاکستان کومشکلات سےجوڑرہےہیں،جب مشکل حالات میں ایسےسوال کریں گےتولوگ برابھلاتو کہیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلے روٹی کپڑا اور مکان صرف نعرہ تھا، ہم نے غرببوں کے لئے افورڈیبل پاکستان ہائوسنگ سکیم شروع کی ہے، اس کے علاوہ جو سوسائٹی بنے گی اس میں غریبوں کا کوٹہ رکھیں گے، ہم نے تیس ارب روپے کا پیکج دیا ہے، غریب گھروں کے لئے پانچ فیصد شرح سود پر قرض لے سکیں گے۔ سبسڈی کی وجہ سے تنخواہ دار، غریب طبقہ اور مزدور بھی گھر بنا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ راوی ریور پراجیکٹ کی سوچ بہت پہلے سے تھی لیکن مجھے پتہ ہے یہ کیوں کامیاب نہیں ہوا کیونکہ جو حکمران تھے ان کی ترجیح ملک نہیں تھا بلکہ ان کی ترجیح یہ تھی کہ کتنی دولت بنانی ہے وہ کبھی بھی بڑی چیزیں نہیں بنا سکتے کبھی بڑا کام نہیں کر سکتے۔ یہ منصوبہ بڑ ا مشکل کام ہے، نیا شہر بنانا آسان کام نہیں، راستے میں رکاوٹیں اور مشکلات آئیں گی اور رکاوٹوں نے آنا ہے لیکن ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ یہ شہر نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اگلےتین سال اس منصوبے پرتیزی سےکام کریں گے،اس پراجیکٹ سےروزگارکےنئےمواقع پیداہوں گے،پراجیکٹ کےتحت 12زونزبنیں گے۔