(سٹی42)معاشرے میں اکثر لڑائی جھگڑے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے رونماں ہوتے جس کی بنیادی وجہ شوہر کا دوسری شادی کرنا،کیونکہ اس کو معیوب سمجھا جاتا ہے،ان فرسودہ خیالات مات دیتےسعودی عرب کی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر خوب جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دوسری شادی کو ایسا فعل تصور کیا جاتا جیسے شوہر نامدار نےگناہ عظیم کرلیا ہو،یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارا معاشرہ دوسری شادی کو قبول نہیں کرتا، مگر سعودی عرب میں ام عمر نامی خاتون نے اپنے شوہر کی دوسری شادی پر خوب جشن منایا،خاتون کے بچوں بھی شادی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔پہلی بیوی کے جشن مناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین بھی دنگ رہ گئے۔
اپنے شوہر کی دوسری شادی کے بارے ام عمر کا کہناتھا کہ وہ اس شادی خوش اور راضی ہیں کیونکہ اپنے آپ کو اس بات کے لئے پہلے ہی راضی کرلیا تھا،پہلی بیوی ام عمرکا کہناتھا کہ میں مدینہ منورہ میں رہائش پذیر ہوں اور میرے شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر مقیم ہیں، یہ دوری ہماری مجبوری ہے کیونکہ شوہر اپنی ملازمت ترک نہیں کرسکتے جبکہ میں مدینہ منورہ چھوڑ کر ان کے پاس نہیں جا سکتی اور اس طرح ہم نے 6 سال گزار دیے ہیں۔
ام عمر نے مزید کہاکہ شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ میں نے خود دیا اور ان کو اس طرف مائل کرتی رہی،بلآخر وہ دن آگیا جس کا بے چینی سے انتظار تھا، شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر گھر میں جشن کا سماں بندھا ہوا بچے بھی اس سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی پر تحفے میں شہد دیا۔ام عمر کا کہناتھا کہ اس سے ہماری آنے والی زندگی میٹھی اور خوشگوار گزرے گی۔
هديتي المتواضعه لزوجي بمناسبة زواجه الثاني وحبيت اشاركها معكم لنشر السلام والالفه بين الأُسر السعودية وحسيت ان مجتمعنا بحاجة الى نماذج ايجابية في الحياة الزوجية ????❤️ اذا تايدوني اسعدوني برتويت لعله ينشر الفرح والبهجة بين الازواج ❤️ ???? #شوق_الدويني_تبارك_لزوجها_زواجه_الثاني pic.twitter.com/uaTOsf1emu
— ام عمر ♈︎ (@hair4412) September 11, 2020