گیم شو میں ساڑھے 21 کروڑ روپے جیتنے والے استاد کے خواب

گیم شو میں ساڑھے 21 کروڑ روپے جیتنے والے استاد کے خواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ہر بندے کے خواب ہوتے ہیں،کسی کے پورے ہوجاتے ہیں تو کسی کے ادھورے رہ جاتے ہیں،برطانیہ میں ایک استاد نے گیم شو میں ساڑھے 21 کروڑ روپے جیتے ہیں ،اس نے اتنی رقم پانے کے بعد اپنے خواب بتائے ہیں۔جان کر آپ کو حیرانگی بھی ہوگی اور خوشی بھی۔

برطانوی ٹی وی چینل ’آئی ٹی وی‘ کے گیم شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ ( Who Wants To Be A Millionaire)میں گزشتہ دنوں تاریخ اور سیاست کے ایک ٹیچر نے کئی ریکارڈ قائم کر ڈالے اور 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 21کروڑ 44لاکھ روپے) کا جیک پاٹ جیت لیا۔ اس 57سالہ ٹیچر کا نام ڈونلڈ فیئر ہے، جس نے لگ بھگ سبھی سوالوں کے جوابات بغیر آپشنز دیکھے فوراً سے پیشتر دے ڈالے اور ایک بھی لائف لائن استعمال نہیں کی۔ ڈونلڈ نے صرف20منٹ میں تمام سوالوں کے جوابات دے لاڈے اور 10لاکھ پاﺅنڈ کا جیک پاٹ جیت کر چلتا بنا۔


 
رپورٹ کے مطابق اب ڈونلڈ فیئر نے اپنی اس جیتی گئی رقم کو خرچ کرنے کے متعلق ایک حیران کن بات کہہ دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ اپنی جیتی ہوئی رقم کا 70فیصد اپنے فیملی ممبرز میں تقسیم کر دے گا اور باقی رقم سے ایک ’موٹرہوم‘ خریدے گا۔ اس نے اپنی جیت کے متعلق اپنی بیٹی کو بھی کچھ نہیں بتایا اور اس سے بھی یہ بات چھپا کر رکھی کہ وہ اتنی خطیر رقم جیت چکا ہے۔ رقم جیتنے کے باوجود ڈونلڈ اپنے ایڈمز گرامر سکول پہنچ گیا جہاں وہ تاریخ اور سیاست کے ٹیچر کے طور پر ملازمت کرتا ہے۔

ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ تک اپنی سکول ٹیچر کی نوکری جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ وہ آئندہ دو سال میں سکول سے ریٹائر ہونے جا رہا ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer