شادی ہالز اور مارکیز مالکان کیلئےزبردست خبر

شادی ہالز اور مارکیز مالکان کیلئےزبردست خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کے شادی ہالز اور مارکیز مالکان کو پنجاب حکومت نے خوشخبری سنادی، پنجاب حکومت نے آج سے شادی ہالز اور مارکیز کے مالکان کو کاروبار کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے شادی ہالز اور مارکیز کے مالکان کو کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی، پنجاب حکومت نے آج سے شادی ہالز اور مارکیز کے مالکان کو کاروبار کرنے کی اجازت دی، پنجاب حکومت کی جانب نے آج سے شادی ہالز اور مارکیز کھولنے کا نو ٹی فکیشن جاری کردیا، شادی ہالز مالکان میں ہیلتھ آفیشلز اور ضلعی انتظامیہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔

جاری نو ٹی فکیشن کے مطابق  شادی ہالز میں کتنے افراد داخل ہوسکتے ،باہر لکھ کر واضح کیا جائے گا، شادی ہالز ومارکیز میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، پنجاب میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی لاہور چیمبر آمد پنجاب میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن نے صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کو خراج تحسین پیش کیا، وفد میں صدر پنجاب میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن خالد ادریس،صدرلاہور میاں الیاس،جنرل سیکرٹری پنجاب  راؤ طارق ،سینئر نائب صدر ملک عقیل ،ممبر ملک جہانگیر شامل تھے۔ 

واضح رہے کہ   حکومت نے 10 اگست سے ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی تھی،اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ کورونا کے حوالے سے کافی بہتری سامنے آئی ہے جبکہ ایران میں کورونا کی ایک اور لہر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر، سیاحتی ہوٹل 8 اگست اور سٹورنٹس کو 10 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مکمل فعال کیا جارہا ہے۔

 ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریا کیلئے ایس اوپیز جاری کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ دیگر سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer