فیس ماسک نہ پہننے پر قبریں کھودنے کی سزا

فیس ماسک نہ پہننے پر قبریں کھودنے کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)خبردار، ہوشیار، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا ایک بار پھر سراٹھا رہا ہے، عالمی ادارہ صحت خطرے کی گھنٹی بجادی جبکہ ایک ملک نے فیس ماسک نہ پہننے پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی قبریں کھودنے کی سزا تجویز کی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت دوبارہ اضافے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا ایک بار پھر سراٹھا رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہناتھا کہ اگلے دو ماہ میں دنیا بھر میں کرونا کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے، اس لئے جتنی احتیاط ہوسکے کریں، گھر سے باہر نکلیں لیکن مکمل ایس او پیز پر عمل کریں، ورنہ جان لیوا کورونا دوبارہ کئی زندگیوں کے چراغ گل کرسکتا ہے۔

پاکستان میں کورونا ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، 24گھنٹے میں 404نئے مریض سامنے آگئے، 6اموات بھی ہوئی ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ، 2 ہزار، 442ہوگئی، جن میں سے 5ہزار، 774 ایکٹو کیس ہیں۔
 دوسری جانب انڈونیشیا میں کورونا سے بچاؤ اور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے لئے منفرد سزا تجویز کی گئی،چہرے پر ماسک نہ پہننے والوں کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے لوگوں کے لئے قبریں کھودنا ہوں گی،کیونکہ ایسا واقعہ انڈونیشیا کےصوبے جاوا کے نگابیتن گاؤں میں پیش آچکا ہے جہاں  8 افراد نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی قبریں کھودنے کی سزا دی گئی۔

ان 8 میں سے 2 لوگ ہی  2 افراد ہی قبریں کھودنے کے لیے پہنچے اور اپنی سزا مکمل کی۔

سیریم کے ضلعی سربراہ کا کہناتھا کہ قبر کی کھدائی کرنے والے صرف تین افراد ہی موجود ہیں، ان پر ضلعی سربراہ نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کو ان کے ساتھ کام کرنے ک پڑے گا۔سربراہ نے امید ظاہر کی کہ اس سزا سے عوام فیس ماسک پہننے کی پابندی کریں گے اور کورونا وبا کے کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer