ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن اہلکاروں کا دو نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی

ڈولفن اہلکاروں کا دو نوجوانوں پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، آجی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

  پٹرولنگ کیلئے بنایا جانیوالا ڈولفن ونگ شہریوں پر ہاتھ سیدھے کرنے لگا، کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ڈولفن اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں محمد وقاص، احسن، وقاص، احمد شامل ہیں،دوسری جانب ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے انکوائری شروع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer