سینٹ کی نشست کے انتخابات کیلئے جانچ پڑتال مکمل

سینٹ کی نشست کے انتخابات کیلئے جانچ پڑتال مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: چوہدری سرور کی خالی کردہ سینٹ کی نشست پر انتخابات، 11 امیدواروں کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خالی کردہ سینٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد وسیم، اعجاز چوہدری، نعمان قیصر، ظہیر عباس کھوکر، حامد خان، عمر سرفراز چیمہ جب کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ احمد حسان، سعود مجید، حافظ میاں نعمان، مہر اشتیاق اورمحمد نعمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ پارٹی جیسے ٹکٹ دے گی اسے قبول کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ این اے 124 میں ہے جہاں پی ٹی آئی شاہد خاقان عباسی کو ہرا کر واپس مری بھیجے گی۔

لیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے ایسا نظام آنا چاہیے جس پر سب اعتماد کریں۔

کاغذات نامزدگی پر اعتراض 18 ستمبر تک اٹھائے جاسکتے ہیں، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 24 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔