ندیم ملک: طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے باعث 40 پروازیں متاثر، 20 منسوخ اور 20 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق سعودی ناس ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 962، سعودی ناس ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 963، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650 اور پی آئی اے کی اسلام آباد سےآنے والی پرواز 651 منسوخ کردی گئی۔
فلائٹ انکوائری کا کہنا تھا کہ طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایئربلیو کی مسقط جانے والی پرواز 450، ایئربلیو کی مسقط سے آنے والی پرواز 451 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 منسوخ کردی گئی۔ طیاروں کی فنی خرابیوں کے سبب پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جس کے سبب ماہان ایئرکی مشہد سے آنے والی پرواز 7207، ماہان ایئر کی مشہد جانے والی پرواز 7208، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز654، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز655، پی آئی اےکی اسلام آباد جانے والی پرواز 656 اور پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز657 منسوخ کردی گئی۔
فلائٹ انکوائری کا مزید کہنا تھا ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 اور پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز853 منسوخ کر دی گئی۔