ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج پر از خود نوٹس

چیف جسٹس کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج پر از خود نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج پر از خود نوٹس لے لیا۔

 ذرائع کے مطابق حمید لطیف ہسپتال،  ڈاکٹرز  ہسپتال سمیت  12  ہسپتالوں کے  مالکان  کو  نوٹس جاری کر دیا  گیا ہے ۔  چیف جسٹس کا  کہنا ہے  کہ پرائیویٹ  ہسپتال ایک دن کے علاج کے لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی خط جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت یہ ہسپتال اتنا مہنگا علاج کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کا علاج قانون کے مطابق ہو گا اور کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ یہ ہسپتال ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں یا نہیں۔ ان تمام معاملات پر کل چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer