ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کپتان کو اچھائی کرنا مہنگا پڑا گیا

پی آئی اے کپتان کو اچھائی کرنا مہنگا پڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیبل ملک : قومی ایئرلائن کی لندن جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر کا معاملہ،جہاز کے کپتان کی اسمگلنگ میں ملوث اسٹیورڈ کو لےجانے سےانکار پرتکرارہوئی اور پرواز تین گھنٹے لیٹ ہوگئی ۔

ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق جہاز کے کپتان اور فلائٹ اسٹیورڈ میں تکرار کے باعث پرواز پی کے 757 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ جہاز کےکپتان نے اسمگلنگ میں ملوث اسٹیورڈ کو لاہور سے لندن لے جانے سے انکار کیا جس پر تکرار ہوئی اور پرواز کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی ، اس دوران اسٹیورڈ نے کپتان کا حکم ماننے اور جہاز سے اترنے سے مکمل انکار کیا ، واقعہ کےبعد پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ معاملہ حل کرانے پہنچ گئی ۔

تاہم روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کی بھی عملے سے تلخ  کلامی ہوئی، کپتان اوراسٹیورڈ کے درمیان طویل تکرار کے باعث پروازتین گھنٹے لیٹ روانہ ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer