سٹی42: فلسطین کے علاقہ غزہ میں اسرائیل کے مزید ہوائی حملوں میں صرف 24 گھنٹے کے دوران مزید چھ سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ہسپتالعں اور امدادی کارکنوں کے زریعہ جمع کئے گئےمصدقہ اعداد و شمار کےمطابق24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعدغزہ کے اندر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2670 ہوگئی اس تعداد میں اسرائیل کی بتائی ہوئی اسرائیل کے اندر مارے جانےوالے حماس کے 15 سو سے زیادہ ارکان کو شامل کر لیا جائے تو گزشتہ ہفتے کی صبح اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد سے اب تک مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4200 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اِن حملوں میں 9 ہزار714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے کثیر تعداد میں شامل ہیں۔
قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق 9 روز میں اسرائیلی بمباری میں 320 نوزائیدہ بچوں سمیت ایک ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں۔