معذور کا سوانگ بھر کر کروڑوں کےموبائل فون سمگل کرنے والا سمگلر گرفتار

Karachi airport, smuggler arrested, city42
معذور کا سوانگ بھر کر کروڑوں کےموبائل فون سمگل کرنے والا سمگلر گرفتار
Karachi airport, smuggler arrested, city42
معذور کا سوانگ بھر کر کروڑوں کےموبائل فون سمگل کرنے والا سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رُخ: کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز  نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، مسافر کے روپ میں سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مسافر  کا روپ دھار کر سمگلرغیر ملکی پراواز ای کے 600 کے زریعہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔

 فیصل سلیم نامی سمگلر نے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کو دھوکہ دینے کے لئے معذور کا سوانگ بھر رکھا تھا۔ وہ معذوری کا دھوکہ دیتے ھوئے وھیل چئیر پر بیٹھ کر گرین چینل سے تلاشی دیئے بغیر  لاؤنج سے باھر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

کسٹمز عملہ نے مسافر کو روک کر اس کی جسمانی تلاشی لی تو  اس کے جسم سے 39 عدد  آئی فون ففٹین(iphone 15) بندھے ہوئے پائے گئے۔ 

برآمد شدہ موبائل فونز کی کل مالیت تین کروڑ ستر لاکھ رروپے ہے۔

ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار ی کے بعد مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 گزشتہ روز بھی پروٹوکول میں گرین چینل سے جانے والی ایک سمگلرفیملی کے قبضہ سے ائر پورٹ لاوٴنج کے باہر کسٹمز انٹیلیجنس نے کئی قیمتی آئی فون برآمد کئے تھے۔