تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

Polio virus in Lahore, Polio Virus in Hub, Polio Virus in Peshawar, City42, Afghanistan type of polio virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی شاہ: تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

پاکستان کے تین اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حب اور پشاور سے لیے گئے نمونوں میں پایا گیا  وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں وائرس سے منسلک ہے جبکہ  لاہور  میں پائے گئے وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ڈاکٹر ندیم جان نے اس صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مسلسل تصدیق تشویش کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان رواں سال متعدد پولیو ویکسینیشن کیمپینز کر چکا ہے اور مزید کیمپینز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ بچوں کو وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھا جائے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ  انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رھی ھے۔ والدین سے اپیل ھے پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں۔