(ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری تین روز میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر آخری روپے پر دباؤ دیکھا گیا ۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے چون پیسے سستا ہو کر دو سو اٹھارہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر چار روپے مہنگا ہو کر دو سو چھبیس روپے پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 54 پیسے سستا ہوا اور 219 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر ہفتے کے آخری دنوں میں دباؤ رہا ۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کی مد میں 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ز کم ہوکر 7 ارب 59 کروڑ ڈالرز رہ گئے۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ہفتے میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا اور 222 روپے سے مہنگا ہو کر 226 روپے پر پہنچ گیا۔ایک ہفتے میں یورو 3 روپے اضافے سے 224 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 3 روپے مہنگاہوکر 256 روپے کا ہوگیا ہے ۔
امارتی درہم 1 روپے اضافے سے 62 روپے 50 پیسے اور سعودی ریال 1 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 60 روپے 80 پیسے میں ملنے لگا۔