ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبرکو طلب کرلیا۔
شہزاداکبر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے اور انہیں 21 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شہزاد اکبر اس وقت لندن میں موجود ہیں اور وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ رہے ہیں۔