ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 6 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

پنجاب کے 6 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل
کیپشن: By Election Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6 حلقوں میں 16 اکتوبر کو ہونے والے  ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صوبے کے 6 حلقوں میں21 لاکھ 41 ہزار ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمشنر کا کہا ہے کہ صوبے کے 6 حلقوں میں 1434 پولنگ اسٹیشنز اور 4598 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 6 حلقوں میں 1474پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں، 4421 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر کے مطابق 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے51 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پنجاب 184 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 192 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز اور آرمی کے 20 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر