(فہد بھٹی)شاہ عالم چوک میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم وہاب شاہ عالم چوک میں سرعام ہوائی فائرنگ کر رہا تھا،اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل، گولیاں برآمد مقدمہ درج کر لیا ۔
ایک اور کارروائی میں ہربنس پورہ پولیس نے 2 رکنی متحرک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ مزمل حسین اور ہاشم شامل ہیں،ملزمان سے2 پسٹل، 5 موٹر سائیکلیں، 6 موبائل فونز ،نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔