کورونا ٹیسٹ کے ہزاروں نتائج غلط دینے والی برطانوی لیبارٹری بند

corona virus
کیپشن: Laboratory
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پوری دنیا میں کورونا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں کوئی  ایسا شعبہ نہیں جو اس موذی وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو۔لیبارٹری میں اگر کسی کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آ جائے تو وہ شخص تشویش میں مبتلا ہو جاتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک نجی لیبارٹری نے ہزاروں نتا ئج غلط دے دیے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا ٹیسٹ کے ہزاروں غلط نتائج دینے والی برطانوی لیبارٹری کو بند کردیا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر وولورہیمپٹن میں نجی لیبارٹری میں غلطی سے تقریباً 43 ہزار افراد کو ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دیا گیا تھا جس کے بعد لیبارٹری میں کام بند کردیا گیا ۔رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے غلط نتائج 8 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری کیے گئے،بعد ازاں متاثرہ افراد سے رابطے کر کے انہیں دوبارہ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔