ویب ڈیسک: برطانیہ میں سدرلینڈ سے ٹوری پارٹی کے ایم پی اے کو سرعام قتل کردیا گیا۔ 69 سالہ ڈیوڈ ایمس اپنے حلقہ '' سرجری'' کے دورہ کے دوران چرچ پہنچے ہی تھے کہ نامعلوم حملہ آور نے چاقو سے وار کرکے موقع پر ہی قتل کردیا.
رپورٹ کے مطابق پولیس نے 25 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت خفیہ رکھی جارہی ہے۔ مقتول ایم پی ڈیوڈ ایمس پانچ بچوں کے باپ تھے۔
ایسکیس پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ حملہ آور نے تیزدھار چاقو سے پے درپے وار کئے مقتول ایم پی کے اسٹاف نے پولیس کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
جب پیرا میڈکس ائیر ایمبولینس کے ذریعے جائے وقوع پر پہنچے تو ڈیوڈ زندہ تھے تاہم دو گھنٹے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ان کی جان نہیں بچائی جاسکی ۔ قتل کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ۔
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے کر آلہ قتل کوقبضے میں لے لیا ہے ۔قتل کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔