ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو انڈین لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
رمیز راجہ دعوت کے باوجود آج ہونے والا آئی پی ایل فائنل دیکھنے نہیں جا سکیں گے۔سابق کرکٹرز کےدرمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایشین بلاک کو متحرک کرنے پر بھی بات جیت ہوئی۔