ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہوگئے، دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر بابر کو خوبصورت کیک پیش کیا گیا۔طیارے میں بابر اعظم کی کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
A special birthday celebration of a very special player!@babarazam258 ✈️???? pic.twitter.com/yrYTpbHk6o
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ ان کے دوستوں نے ان کی 27 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی،کسی نے چاکلیٹ پیش کی تو کسی نے زبردست پارٹی دینے کا وعدہ کیا۔
A special birthday treat for @babarazam258's fans ???????? pic.twitter.com/H4mnEZPUUg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، لارڈز کرکٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
1⃣7⃣9⃣ International matches
— ICC (@ICC) October 15, 2021
8⃣5⃣5⃣1⃣ Runs across formats
2⃣0⃣ Centuries
Happy birthday to Pakistan skipper, @babarazam258 ✨
Relive his 101* against New Zealand in the 2019 @cricketworldcup! pic.twitter.com/Dewvwjiu6M
کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ کا لوہا منوایا وہ ون ڈے رینکنگ میں پہلے اور ٹی ٹوینٹی میں دوسرے نمبر موجود ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی ساتویں پوزیشن ہے۔آئی سی سی ووٹنگ میں بھی بابر اعظم کو ’کوور ڈرائیو‘ کا کنگ قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے یو اے ای پہنچ گئی.بابر اعظم نے یو اے ای روانگی سے قبل ٹویٹر پر ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ سب کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کا ساتھ دیں، دعا کے ساتھ کامیابی پر یقین رکھیں۔
Off to UAE. Your support means more than anything. Stand by your team. Keep supporting. Keep praying. Keep believing. #PakistanZindabad ???????? pic.twitter.com/Venlgoz2EV
— Babar Azam (@babarazam258) October 15, 2021