ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ کوائن چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر، مزید قیمت کہاں تک جائے گی؟

Bitcoin rates increases
کیپشن: Bitcoin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  جے پی مورگن کے سی ای او کی جانب سے بٹ کوائن کو فضول ترین قراردئیے جانے کے فوری بعد بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ،ایک بٹ کوائن 59664 ڈالر کا ہوگیا۔
 بٹ کوائن کی قیمت چھ ماہ کے دوران  بلند ترین سطح پر ہے کورونا وبا کے دوران بٹ کوائن کی بڑھتی قیمت بھی کم ہوئی تھی لیکن اب تیزی سے اپنی پرانی پوزیشن بحال کررہی ہے ۔ یادرہے یوایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پہلے امریکی بٹ کوائن '' ای ٹی ایف'' کو اگلے ہفتے سے کاروبار کی اجازت دے رہا ہے ۔

ایشیائی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ریسرچ ونگ کے سربراہ بین کیسلائن کا کہنا ہے ای ٹی ایف کی لانچنگ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت اگلے چند دنوں تک 60ہزار ڈالر کی حد عبور کرسکتی ہے۔ اس وقت کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کار انتہائی بے چینی سے ای ٹی  ایف کی منظوری کے منتظر ہیں ۔ مختلف فنڈ مینجر جیسے وینیک بٹ کوائن ٹرسٹ، پروشیئرز، انویسکو، ولکائری اینڈ گلیکسی ڈیجیٹل فنڈز نے ای ٹی ایف بٹ کوائن  کی امریکا میں لانچنگ کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ یادرہے ای ٹی ایف کینیڈا اور یورپ میں حالیہ سال سے لانچ ہوچکا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر