(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دو ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری، لاہور سمیت پنجاب کے پیف سے منسلک پرائیویٹ سکولوں کو طلباء کی فیسوں کی مد میں فنڈز ٹرانسفر کر دیے گئے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دو ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، پیف سے منسلک پرائیویٹ سکولوں کو دو ارب چالیس کروڑ روپے ادا ہوں گے،ایم ڈی پیف اسد نعیم نے پرائیویٹ سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کے لئےمنظوری دے دی ہے۔
ایم ڈی پیف کی منظوری کے بعد فنڈز پرائیویٹ سکولوں کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوں گے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر پرائیویٹ سکولوں کو اکتوبر تک کی ادائیگیاں کر دی ہیں۔
پیف حکام پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی فیسوں کی ادائیگیاں کرتا ہے۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے پرائیویٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اساتذہ کو تنخواہیں وقت پر ادا کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت پارٹنر سکولوں میں بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف ہوا تھا جس پرپیف پارٹنر سکولوں میں بچوں کی ماہانہ بنیاد پر تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا،تمام پارٹنر سکولوں میں تصدیق کا عمل ایک روز میں مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق سکول سے بچوں کی مسلسل غیر حاضری پر بھی وظائف روک دیئے جائیں گے، سکولوں میں طلباء کو 20 فیصد تک غیرحاضری کی گنجائش ہوگی۔دوران وزٹ بچوں کی اینرولمنٹ کا ریکارڈ اور حاضری رجسٹرڈ فراہم کرنا سکول سربراہان کے لئے لازمی ہوگا، ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول کی پیف کے ساتھ رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔