ویب ڈیسک: کئی افراد کو اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سے دلی محبت ہوتی ہے اور ان کے لئے ان کی ذاتی گاڑی کی اہمیت فیملی اور فرینڈز سے کم نہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر پوسٹ ہونے والی ایک برطانوی شہری کی ویڈیو وائرل ہوگئی لیکن کیوں ہوئی وجہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جیک مکگلوئن صبح سے بادلوں کے تیور دیکھ کر پریشان تھا اور پریشانی کی وجہ تھی اس کی پیاری اسپورٹس کار ۔۔ٹویوٹا سپرا Toyota Supra ۔ کیونکہ گاڑی پارکنگ میں نہیں باہر سڑک پر کھڑی تھی اور کسی بھی وقت بارش شروع ہوسکتی تھی۔
بالآخر اس کے خدشے سچ ثابت ہوئے ہلکی پھلکی بوندا باندی موسلادھار بارش میں بدلی اور بارش اولوں میں۔۔ دل کی دھڑکن پہلے تیز ہوئی اور پھر بے ترتیب۔۔ ایسے میں جیک سے رہا نہیں گیا اس نے اپنی سلور رنگ کی ٹویوٹا سپرا کو پہلےکارڈ بورڈ باکسز لے کر ڈھک دیا۔
بونٹ پر جب کچھ نہ رکھنے کے لئے بچا تو اس نے بے قرار ہوکر خود کو ہی بونٹ پر بچھا دیا۔ یہ ہوتی ہے سچی محبت۔۔۔۔ گاڑی سے۔۔۔یہ سارا منظر اس کے دوست نے فلم بند کرکے موبائل کے ذریعے ویڈیو ٹک ٹاک پرڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی۔ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔