جینا اب اور مشکل، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

prices increased in utility stores
کیپشن: Utility Store
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن حکام کی جانب سے ایک بار پھر  اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹلیٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل، مصالحے، اچار، نوڈلز، میکرونی، صابن ، شیمپو،شوز پالش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  یوٹیلٹی سٹورز حکام کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 15 روپے تک فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ درجہ اول کا خوردنی تیل15 روپے مہنگا کرکے 355 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔ درجہ دوم کا  کوکنگ آئل 15 روپے مہنگا کردیا.قیمت323 سے بڑھا کر338 روپے فی لیٹر کردی گئی۔درجہ دوم کا گھی 18 روپے مہنگا 320 روپے سے قیمت بڑھا کر338 روپے فی کلو کردی گئی۔

دوسری طرف بریانی، قورمہ، کوفتہ، اچار گوشت اور فش مصالحہ کے پیکٹ کی قیمت میں 5روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ مایونیز کے آدھا کلو کے پیکٹ میں 35 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔مکس اچار کے ایک کلو کے پیکٹ میں 44 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جبکہ کپڑے دھونے کا سرف 500 گرام پیک 5 روپے مہنگا کرکے170روپے کا کردیا۔ صابن3 روپے مہنگا کرکے133 روپے،جوتوں کی پالش10 روپے اضافے کے بعد110 روپے کی کردی گئی۔کپڑوں کا نیل 1 لیٹر پیک25 روپے مہنگا کردیا گیا۔ شیمپو 15 روپے مہنگا کرکے195 روپے کا کردیا گیا.برتن دھونے کی ٹکی 2 روپے مہنگی اور باتھ روم کلینر کی بوتل 26 روپے مہنگی کردی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر