شہر کا مستقبل اناڑیوں کے ہتھے چڑھ گیا

LDA master plan project
کیپشن: LDA master plan project
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: لاہور شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری میں کنسلٹنٹ کی جانب سے فراہم کردہ سروے رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی ،، کنسلٹنٹ نے عجلت میں جمع کرائی رپورٹ میں عمارتوں کی جگہیں اور مقاصد غلط ظاہر کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ نے لاہور شہر کا حقیقی بنیادوں پر سروے کرنا تھے ۔ کنسلٹنٹ کی جانب سے ابتدائی طور پر دی گئی لینڈ یوز رپورٹ میں تیس فیصد خامیاں سامنے آئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سروے کے مطابق رپورٹ میں ظاہر کی گئی عمارتیں موقع پر موجود ہی نہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمرشل عمارتوں کی جگہ رہائشی ، مارکیٹوں کی جگہ پلازے ظاہر کردئیے گئے ۔ لاہور شہر کی ماسٹر پلان کی تیاری میں انسیپشن رپورٹ کے بعد لینڈ یوز رپورٹ پیش کرنا تھی۔
 سات مراحل میں ماسٹر پلان کی تیاری کے دوران دوسرے مرحلے میں ہی متعدد خامیاں سامنے آگئیں ۔ ماسٹر پلان کمیٹی نے لینڈ یوز کی رپورٹ پر اعتراض اٹھادئے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر پلان دوہزار پچاس کی تیاری کے لئے ابتدائی لینڈ یوز سروے حقیقی نقشے سے مماثلت نہیں رکھتا ۔ سروے رپورٹ میں بڑی خامیوں میں نامور ہسپتالوں ، پارکوں اور کاروباری مراکز کو بھی درست جگہوں پر ظاہر نہ کیا گیا۔