سٹی42: لاہور شہر کا دیرینہ منصوبہ بالاخر منظور ،پنجاب حکومت نےایل ڈی اے کو دو ارب95کروڑ کی لاگت سےسگیاں روڈکےتوسیعی منصوبےکی منظوری دیدی
تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اےٹومظہر حسین خان نےچیئرمین پی اینڈ ڈی کو منصوبہ پیش کیا ۔ منصوبے میں سگیاں پل سے فیض پور انٹرچینج تک 8.1 کلومیٹر روڈ کی توسیع کی جائےگی ۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ تین تین لین ڈیول کیرج وے بنایا جائے گا ۔ منصوبے پر مجموعی طور پر دو ارب پچانوے کروڑ لاگت حکومت پنجاب دے گی ۔
منصوبے میں سگیاں چوک اور پھول منڈی چوک کی ری ڈیزائننگ ہوگی ۔ ایل ڈی اے کو پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منصوبے کی منظوری ملی ہے ۔ سگیاں روڈ کی تعمیر کا منصوبہ گزشتہ پانچ سالوں سے التوا کا شکار تھا