ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کیلئےمتحرک

dengue fever hospital
کیپشن: dengue fever hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے متحرک، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات دی جارہیں، ایکسپو سینٹر میں 190،شاہدرہ ہسپتال میں 20 اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 8 بیڈز خالی ہیں۔
 محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام 210 سرکاری اور 26 پرائیویٹ ہسپتالوں میں انسداد ڈینگی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق 32 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپو سینٹر میں 280 بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے، ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیر اہتمام 33 ہسپتالوں میں 445 بیڈز کا اہتمام کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 269 مریض داخل کئے گئے، 22مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ 135 مریضوں میں ڈینگی کی علامات پائی گئیں، جبکہ 82 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ مزنگ ہسپتال میں 4 بیڈز، لیڈی ایچیسن میں 4، میوہسپتال 15 اور 11 بیڈز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں دستیاب ہیں۔