ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ اور بچوں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی اطلاع

پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ اور بچوں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی اطلاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ: سکول کھولنے کے اثرات نظر آنے لگے، پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ اور بچوں میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی اطلاع،  لاہور کے بڑے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے تصدیق کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق  بیکن ہاوس سکول ڈیفنس اور لرننگ الائنس ڈیفنس برانچ میں متعدد کورونا کے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ والدین کی جانب بھیجے گئے موبائل پیغامات میں سکول انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ڈیفنس بیکن ہاؤس سکول میں میاں بیوی اساتذہ کورونا سے متاثر ہیں۔

بیکن ہاؤس سکول کے عہدے دار علی احمد خان کا کہنا تھا، بیکن ہاؤس سکول سسٹم میں انگلینڈ کی طرز پر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے،اس کی بدولت کھیل کے میدان میں بھی طلبہ ایک دوسرے سے الگ الگ ہوتے ہیں، ایک ہی وقت میں ایک سیکشن پلے گراؤنڈ میں جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ اساتذہ میاں بیوی ہیں،گزشتہ دنوں رزلٹ پازیٹو آنے پر ان دونوں اساتذہ نے گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے،دوسرے بچوں میں کسی قسم کی علامات نہیں، اس کے باوجود متعلقہ سیکشنز کو مقررہ مدت تک کچھ دنوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ادھرجان لرننگ الائنس ڈیفنس برانچ میں 3 بچے کویڈ 19 سے متاثر ہیں۔

سکول انتظامیہ نے نے سولہ اکتوبر سے 23 اکتوبر تک چوتھی، پانچویں،او اور اے لیول کی کلاسز کو بند کر دیاہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر بچے صحت مند ہو جاتے ہیں تو وہ 26 تاریخ کو سکول میں آئیں گے۔

 دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے،موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

سنگل شفٹ والے سکولوں میں سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔ڈبل شفٹ والے سکولوں میں سکولوں میں پہلی شفٹ صبح سوا آٹھ بجے لگے گی اور چھٹی سوا بارہ ہوگی۔

دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے لگے گی اور چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔اتھارٹیز اور سکولوں سربراہان لڑکیوں اور لڑکوں والے سکولوں میں پندرہ منٹ کی تبدیلی کرسکتے ہیں۔سکولوں میں دس دس منٹ کے دو وقفے بھی دینے کی اجازت دے دی گئی۔ بریک دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer