بلوچستان کے طلبا کی سنی گئی، گورنر پنجاب کا بڑا اعلان

بلوچستان کے طلبا کی سنی گئی، گورنر پنجاب کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) گورنر پنجاب نے بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کیلئے مفت تعلیم اور ماہان 3 ہزار روپے سکالر شپ دینے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب یونیورسٹی میں پشتون طلباء کیلئے 77 نشستیں مختص کر دی گئی۔

گورنر چوہدری محمد سرور بے پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی نشستیں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے بلوچستان کے طلباء کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں 77 نشستیں مقرر کی ہیں۔ گورنر پنجاب نے اوپن میرٹ پر 56 اور لڑکیوں کیلئے 21 نشستیں مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبائلی علاقوں کے طلباء کے لیے 14 نشستیں مقرر ہوئی ہیں۔ گورنر پنجاب کی ہدایات کے مطابق بلوچستان کے طلباء کو یونیورسٹی میں مفت رہائش بھی فراہم کی جائیں گی۔ گورنر نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے اور اس مراسلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پشتون طلباء کی جانب سے گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات کی گئی تھی جس میں یونیورسٹییز میں نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔