سی سی پی او کو مکا پڑتے پڑتے ر ہ گیا، ڈر کر کرسی کے پیچھے چھپ گئے

سی سی پی او کو مکا پڑتے پڑتے ر ہ گیا، ڈر کر کرسی کے پیچھے چھپ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا قہر اب ایس پیز پر بھی نازل ہونے لگا، عابد ملہی کیس پر اعتماد میں نہ لینے پر ایس پی سی آئی اے سے شدید تلخ کلامی کے دوران ایس پی سی آئی نے سی سی پی او کو منہ پر مکا مارنے کی دھمکی دی، سی سی پی او ڈر کر کرسی کے پیچھے چھپ گئے۔

ذرائع کے مطابق عابد ملہی کیس پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او عمر شیخ نے ایس پی سی آئی اے کو فوری سیف سٹی کے دفتر طلب کیا۔ لیٹ ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔ سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے پر تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔ سی سی پی او لاہور اور ایس پی سی آئی اے میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

سی سی پی او نے بدتمیزی کی انتہا کی تو ایس پی سی آئی اے کھڑے ہوگئے۔ سی سی پی او نے ایس پی سے کہا کہ تم تاخیر سے آئے ہو گرفتار کرلیں اس کو، اس پر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تمیز سے بات کرو میں کوئی کانسٹیبل نہیں، تمیز سے بات کرو ورنہ مکا مار دوں گا۔  ایس پی سی آئی اے کی مکا مارنے کی دھمکی پر سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ کرسی کے پیچھے چھپ گئے۔

گرفتاری کے احکامات پر ایس پی عاصم افتخار کا شدید ردِعمل سامنے آیا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ سی سی پی او نے عاصم افتخار سے تمام مراعات واپس لینے کے احکامات دیئے۔

عمر شیخ نے ایس پی سول لائنز کو بلا کر اندراج مقدمہ کا استغاثہ لکھ دیا جبکہ افسران کی مداخلت پر استغاثہ پر تاحال کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔