ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیاز کا آنسوؤں  سے کیا تعلق ہے؟

پیاز کا آنسوؤں  سے کیا تعلق ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:یوں تو  انسان کی زندگی میں رونا دھونا لگا ہی رہتا ہے لیکن جب بات آتی ہے پیاز کاٹنے کی تو بلا وجہ کے آنسو  زہر کی ماند لگتے ہیں ۔لیکن پیاز کاٹنے کے دوران آنکھوں سے آنسو کا نکلنا معمولی سی بات ہے لیکن یہ   معمولی سی بات بعض اوقات  تکلیف اور چڑچڑاہٹ کا باعث بن  جاتی ہے ۔


گھریلوں خواتین کو اکثر اس دشواری  کا سامنا کرنا  پڑتا ہے  لیکن  کچھ ایسے طریقے بھی ہیں جن  پر عمل کر کے اس مصیبت سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سا ئٹ فیس بک  پر کچھ ایسے گروپس ہیں جو ہمیں باورچی خانوں میں درپیش مسئلے کے حل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں ، کھانا پکانے کی شوقین ایک خاتون نے بتایا کہ  آپ کیسے پیاز کاٹتے وقت  اپنے آنسوکو روک سکتے ہیں  لہذا    آپ جب بھی پیاز کاٹے تو کوشش کریں کہ پیاز کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کاٹ  دیں اور گرم پانی میں 5 منٹ کے لیے بھگو دیں  اور اس کے بعد کاٹیں۔ اس طرح آپکی آنکھوں میں جلن نہیں ہو گی اور نہ ہی آنسو آئیں گے ۔


ایک اور خاتون نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیاز کاٹنے سے پہلے پیاز کو 10 منٹ کے لیےفریزر میں رکھ دیتی ہیں اور بعدمیں   پیاز نکال کر کاٹتی ہیں  جس سے ان کی آنکھوں میں آنسوں نہیں آتا ، خاتون کا کہنا تھا کہ یہ بہت کارآمد طریقہ ہے بلاوجہ کے آنسووں سے بچنے کا ۔


یاد رہے کہ پیاز میں Syn-propanethial-S-oxideنامی ایک کیمیکل موجودہوتا ہے جو آنکھوں میں جلن پیدا  کرنے کا باعث بنتا  ہے جبکہ لیکریمل (Lachrymal) غدودوں کو آنسو جاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اسی وجہ سے جب بھی ہم   پیاز کاٹتے ہیں تو ہماری آنکھوں سے آنسو اجاتے ہیں-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer